Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئس ہملٹن برطانیہ کے امیر ترین اسپورٹس اسٹار بن گئے

شائع 14 مئ 2020 01:17pm

چھ مرتبہ کے فارمولا ون چیمپیئن لوئس ہملٹن برطانیہ کے امیر ترین اسپورٹس اسٹار بن گئے، ویلز کے فٹبالر گیرتھ بیل برطانیہ کے سب سے کم عمر امیر ترین اسپورٹس اسٹار کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

برطانیہ میں سنڈے ٹائمز کی جانب سے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی، چھ مرتبہ کے فارمولا ون چیمپیئن 32 سالہ لوئس ہملٹن تاریخ میں امیر ترین اسپورٹس اسٹار قرار دے دیئے گئے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 224 ملین پاؤنڈز ہے۔

ہملٹن کے علاوہ گالفر روری میکلروئے ایک ہزار امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے اسپورٹس اسٹار ہیں۔ امیر ترین نوجوان افراد میں 50 میں سے 18 کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے۔

ویلز کے فٹبالر گیرتھ بیل 114 ملین پاؤنڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، 30 سال یا اس سے کم عمر کھلاڑیوں میں 17 فٹبالرز جبکہ صرف ایک باکسر انتھونی جوشووا شامل ہیں۔